Aasan Quran - Ash-Shu'araa : 166
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ
وَتَذَرُوْنَ : اور تم چھوڑتے ہو مَا خَلَقَ : جو اس نے پیدا کیا لَكُمْ : تمہارے لیے رَبُّكُمْ : تمہارا رب مِّنْ : سے اَزْوَاجِكُمْ : تمہاری بیویاں بَلْ : بلکہ اَنْتُمْ : تم قَوْمٌ : لوگ عٰدُوْنَ : حد سے بڑھنے والے
اور تمہاری بیویاں جو تمہارے رب نے تمہارے لیے پیدا کی ہیں، ان کو چھوڑے بیٹھے ہو ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ تم حد سے بالکل گزرے ہوئے لوگ ہو۔ (34)
34: حضرت لوط ؑ جس قوم کی طرف بھیجے گئے تھے، ان کے مرد فطرت کے خلاف مردوں ہی سے اپنی جنسی ہوس پوری کرتے تھے۔ ان کا واقعہ تفصیل کے ساتھ سورة ہود : 77 تا 83 اور سورة حجر : 58 تا 76 میں گذر چکا ہے، اور ہم نے ان کا مختصر تعارف سورة اعراف : 80 میں کرایا ہے۔
Top