آسان قرآن
Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 5
مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا١ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿5﴾
- مَثَلُمثال
- الَّذِيْنَان لوگوں کی
- حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَجو اٹھوائے گئے تورات
- ثُمَّپھر
- لَمْ يَحْمِلُوْهَاانہوں نے نہ اٹھایا اس کو
- كَمَثَلِ الْحِمَارِمانند مثال گدھے کے ہے
- يَحْمِلُ اَسْفَارًاجو اٹھاتا ہے بوجھ
- بِئْسَبری ہے
- مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَمثال اس قوم کی جنہوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کو
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
Translation · Aasan Quran
جن لوگوں پر تورات کا بوجھ ڈالا گیا، پھر انہوں نے اس کا بوجھ نہیں اٹھایا، (4) ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بہت سی کتابیں لادے ہوئے ہو۔ بہت بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا، اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
Tafseer · Aasan Quran
4: اس میں یہ بات بھی داخل ہے کہ انہیں نبی آخرالزماں ﷺ پر ایمان لانے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن وہ آپ پر ایمان نہیں لائے۔