Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 6

  1. قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿6﴾

    1. قُلْ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَکہہ دیجئے اے لوگو
    2. هَادُوْٓاجو یہودی بنے ہو
    3. اِنْ زَعَمْتُمْاگر تم زعم رکھتے ہو۔ گھمنڈ رکھتے ہو۔ سمجھتے ہو
    4. اَنَّكُمْ اَوْلِيَآءُبیشک تم دوست ہو
    5. لِلّٰهِاللہ کے
    6. مِنْ دُوْنِ النَّاسِلوگوں کے سوا
    7. فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَپس تم تمنا کرو موت کی
    8. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    9. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ : اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو، اگر تمہارا دعوی یہ ہے کہ سارے لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: یہ بات سورة بقرہ : 95 میں بھی فرمائی گئی ہے۔ یہ بہت آسان چیلنج تھا جو یہودیوں کو دیا گیا تھا، ان کے لیے کچھ مشکل نہ تھا کہ سامنے آ کر یہ کہہ دیں کہ ہم موت کی تمنا کرتے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی یہ کہنے کے لیے آگے نہیں بڑھا، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیا ہوا چیلنج ہے، اس لیے جونہی وہ یہ تمنا کریں گے، واقعی انہیں موت آجائے گی۔