آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 57
وَ هُوَ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰهُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِهِ الْمَآءَ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿57﴾
- وَهُوَاور وہ
- الَّذِيْجو۔ جس
- يُرْسِلُبھیجتا ہے
- الرِّيٰحَہوائیں
- بُشْرًۢابطور خوشخبری
- بَيْنَ يَدَيْآگے
- رَحْمَتِهٖاپنی رحمت (بارش)
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَآجب
- اَقَلَّتْاٹھا لائیں
- سَحَابًابادل
- ثِقَالًابھاری
- سُقْنٰهُہم نے انہیں ہانک دیا
- لِبَلَدٍکسی شہر کی طرف
- مَّيِّتٍمردہ
- فَاَنْزَلْنَاپھر ہم نے اتارا
- بِهِاس سے
- الْمَآءَپانی
- فَاَخْرَجْنَاپھر ہم نے نکالا
- بِهٖاس سے
- مِنْسے
- كُلِّ الثَّمَرٰتِہر پھل
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نُخْرِجُہم نکالیں گے
- الْمَوْتٰىمردے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَغور کرو
Translation · Aasan Quran
اور وہی (اللہ) ہے جو اپنی رحمت (یعنی بارش) کے آگے آگے ہوائیں بھیجتا ہے جو (بارش کی) خوشخبری دیتی ہیں، یہاں تک کہ جب وہ بوجھ بادلوں کو اٹھالیتی ہیں تو ہم انہیں کسی مردہ زمین کی طرف ہنکالے جاتے ہیں، پھر وہاں پانی برساتے ہیں، اور اس کے ذریعے ہر قسم کے پھل نکالتے ہیں۔ اسی طرح ہم مردوں کو بھی زندہ کر کے نکالیں گے۔ شاید (ان باتوں پر غور کر کے) تم سبق حاصل کرلو۔ (33)
Tafseer · Aasan Quran
33: یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ ایک مردہ زمین میں جان ڈال دیتا ہے اسی طرح وہ مردہ انسانوں میں بھی جان ڈالنے پر قادر ہے، مردہ زمین کے زندہ ہونے کے واقعات تم روز مرہ دیکھتے ہو اور یہ بھی مانتے ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے ہوتا ہے اس سے تمہیں سبق لینا چاہیے کہ انسانوں کو دوبارہ زندگی دینے کو اللہ تعالیٰ کی قدرت سے باہر سمجھنا کتنی بڑی بےوقوفی ہے۔