Mazhar-ul-Quran - Hud : 35
وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ
وَتَضْحَكُوْنَ : اور تم ہنستے ہو وَلَا تَبْكُوْنَ : اور نہیں تم روتے ہو
(اے محبوب کریم ﷺ ) کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ قرآن (خود) بنا لیا ہے، تم فرماؤ :'' اگر میں نے از خود بنا لیا ہوگا تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور میں تمہارے گناہوں سے الگ ہوں ''
آنحضرت ﷺ پر قرآن مجید نازل ہوا تو کفار مکہ کہنے لگے :'' یہ قرآن انہوں نے اپنے دل سے گھڑ لیا ہے، خدا نے نہیں اتارا ہے ''۔ اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو بتلایا کہ ان سے کہو کہ یہ قرآن اگر ہم خود بناکر کہتے ہیں تو اس کا جرم ہم پر ہے اور تم جو جھٹلاتے ہو تو اس سے بھی میں بری ہوں۔
Top