Mazhar-ul-Quran - Al-An'aam : 122
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠   ۧ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ يَجْتَنِبُوْنَ : جو اجتناب برتتے ہیں كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ : بڑے گناہوں سے وَالْفَوَاحِشَ : اور بےحیائی کی باتوں سے اِلَّا اللَّمَمَ ۭ : مگر چھوٹے گناہ اِنَّ رَبَّكَ : بیشک رب تیرا وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۭ : وسیع مغفرت والا ہے هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ : وہ زیادہ جانتا ہے تم کو اِذْ اَنْشَاَكُمْ : جب اس نے پیدا کیا تم کو مِّنَ الْاَرْضِ : زمین سے وَاِذْ اَنْتُمْ : اور جب تم اَجِنَّةٌ : ناپختہ بچے تھے۔ جنین فِيْ بُطُوْنِ : پیٹوں میں اُمَّهٰتِكُمْ ۚ : اپنی ماؤں کے فَلَا تُزَكُّوْٓا : پس نہ تم پاک ٹھہراؤ اَنْفُسَكُمْ ۭ : اپنے نفسوں کو هُوَ اَعْلَمُ : وہ زیادہ جانتا ہے بِمَنِ اتَّقٰى : اس کو جو تقوی اختیار کرے
کیا جو شخص کہ (پہلے کفر کے سبب سے) مردہ تھا، پھر ہم نے اس کو (اسلام کی نعمت دے کر) زندہ کیا۔ اور اس کو (قرآن کی) روشنی دی جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں میں (راہ ہدایت پر) چلتا ہے وہ اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جس کا حال یہ ہو کہ (کفر کے) اندھیروں میں (ہر طرف سے گھرا ہوا ہے) ان سے نکل نہ سکتا ہو، اسی طرح کافروں کی نظر میں (ناپاک) اعمال آراستہ کردیئے گئے ہیں (انہیں وہی اچھے معلوم ہوتے ہیں)
مومن اور کافر کی پہچان : اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ مردہ سے کافر اور زندہ سے مومن مراد ہے، کیونکہ کافر کی مثال ایسے شخص کی دی ہے کہ مردہ ہونے کے سبب سے نہ اس کی آنکھیں ہیں نہ اس کے پاس روشنی ہے۔ دنیا میں وہ سمجھتا ہے کہ اچھے کام کررہا ہوں لیکن آخرت کا اس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
Top