Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 18
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَاِنْ : اور اگر تَعُدُّوْا : تم شمار کرو نِعْمَةَ اللّٰهِ : اللہ کی نعمت لَا تُحْصُوْهَا : اس کو پورا نہ گن سکو گے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَغَفُوْرٌ : البتہ بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو ان کو گن بھی نہیں سکتے بیشک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت کرنے والا ہے
18 ۔ اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار کرنے اور گنے لگو تو ان نعمتوں کو شمار بھی نہیں کرسکتے بلا شبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور بڑی رحمت کرنے والا ہے۔ یعنی خدا تعالیٰ کی نعمتیں اس قدر ہیں کہ تم ان کو گننے لگو تو گن بھی نہیں سکتے یہ اس کی بڑی رحمت اور مغفرت ہے کہ باوجود نافرمانی کے بیشمار نعمتیں جاری رکھتا ہے اور ان گنت احسانات کے دروازے بند نہیں کرتا ۔
Top