Al-Quran-al-Kareem - Adh-Dhaariyat : 38
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
وَفِيْ مُوْسٰٓى : اور موسیٰ میں اِذْ اَرْسَلْنٰهُ : جب بھیجا ہم نے اس کو اِلٰى فِرْعَوْنَ : فرعون کی طرف بِسُلْطٰنٍ : ایک دلیل کے ساتھ مُّبِيْنٍ : کھلی
اور موسیٰ میں (بھی ایک نشانی ہے) جب ہم نے اسے فرعون کی طرف ایک واضح دلیل دے کر بھیجا۔
(وفی موسیٰ اذا ارسلنہ الی فرعون بسلطن مبین : یعنی لوط ؑ کی بستی کے علاوہ موسیٰ ؑ کے واقعہ میں بھی ان لوگوں کے لئے بڑی عبرت ہے جو عذاب الیم سے ڈرتے ہیں، جب ہم نے انہیں صریح معجزات دے کر بھیجا ، جو ان کے اللہ کا پیغمبر ہونے کی واضح دلیل تھے۔
Top