Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 61
جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا
جَنّٰتِ عَدْنِ : ہمیشگی کے باغات الَّتِيْ : وہ جو وَعَدَ : وعدہ کیا الرَّحْمٰنُ : رحمن عِبَادَهٗ : اپنے بندے (جمع) بِالْغَيْبِ : غائبانہ اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : ہے وَعْدُهٗ : اس کا وعدہ مَاْتِيًّا : آنے والا
یہ جنت ہمیشہ رہنے کے باغوں کو شامل ہوگی جس کا رحمن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے بلاشبہ اس وعدہ کا وقت ضرور آنے والا ہے
اہل جنت کی نعمتوں کا تذکرہ (جَنَّاتُ عَدْنِنِ الَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَہٗ بْالْغَیْبْ ) یعنی ہمیشہ رہنے کے باغوں میں داخل ہوں گے جس کا رحمن نے اپنے بندوں سے وعدہ فرمایا اور یہ وعدہ بالغیب ہے یہ حضرات جنت کے وعدہ پر بغیر دیکھے ایمان لائے دنیا میں جنت کو دیکھا نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں اور کتابوں کے ذریعہ جو خبر دی ہے اور جو وعدہ فرمایا ہے اس کی تصدیق کی ہے اس پر پورا پورا یقین کیا۔ (اِنَّہٗ کَانَ وَعْدُہٗ مَاْتِیًّا) (بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا ہے وہ ضرور پورا ہوگا) ۔
Top