Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 108
قَالَ اخْسَئُوْا فِیْهَا وَ لَا تُكَلِّمُوْنِ
قَالَ : فرمائے گا اخْسَئُوْا : پھٹکارے ہوئے پڑے رہو فِيْهَا : اس میں وَلَا تُكَلِّمُوْنِ : اور کلام نہ کرو مجھ سے
حکم ہوگا، دفع ہو، اسی میں پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو
قال اخسوا فیھا ولاتکلمون 108 لفظ خساء کتے کو دھتکارنے کے لئے آتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی اس التجا کا یہ جواب ملے گا کہ چلو دفع ہو ؟ اسی میں بڑے رہو اور اب مجھ سے کوئی بات نہ کرو۔
Top