Anwar-ul-Bayan - Hud : 105
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ
يَوْمَ : جس دن يَاْتِ : وہ آئے گا لَا تَكَلَّمُ : نہ بات کرے گا نَفْسٌ : کوئی شخص اِلَّا : مگر بِاِذْنِهٖ : اس کی اجازت سے فَمِنْهُمْ : سو ان میں سے شَقِيٌّ : کوئی بدبخت وَّسَعِيْدٌ : اور کوئی خوش بخت
جس روز وہ آجائے گا تو کوئی متنفس خدا کے حکم کے بغیر بول بھی نہیں سکے گا۔ پھر ان میں سے کچھ بدبخت ہو نگے اور کچھ نیک بخت۔
(11:105) یوم۔ ای اذکر یوم۔ یعنی بوجہ اذکر منصوب ہے۔ یات۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ اتیان مصدر۔ (باب ضرب) اصل میں یاتی تھا۔ مقام شرط میں واقع ہونے کی وجہ سے یا کو حذف کردیا گیا۔ فعل لازم ہے (اگر اس کے بعد مفعول پر باء آئے تو فعل متعدی ہوتا ہے) ۔ یات کا فاعل کون ہے ؟ اس کے متعلق صاحب الکشاف لکھتے ہیں :۔ فان قلت فاعل یاتی ماھو ؟ قلت اللہ عزوجل۔ اس صورت میں یوم یأت کا ترجمہ ہوگا۔ (یاد کرو وہ) دن جب اللہ تعالیٰ جلوہ افروز ہوگا۔ اور مدارک التنزیل میں ہے۔ فاعل یأت ضمیر یرجع الی قولہ یوم مجموع لہ الناس۔ یعنی اس فعل کا فاعل وہ دن ہے جس دن تمام انسان جمع کئے جائیں گے۔ اس صورت میں ترجمہ ہوگا :۔ (یاد کرو دہ) دن جب حشر کا دن آئے گا۔ لاتکلم۔ مضارع منفی واحد مؤنث غائب ” وہ نہیں بولے گی۔ وہ بات نہیں کرے گی “۔ تکلم (تفعل) سے۔ اصل میں تتکلم تھا۔ ایک تاء حذف ہوگئی (کوئی شخص بول نہ سکے گا) ۔ الا باذنہ۔ میں ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع اللہ ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ قرآن مجید میں آیا ہے۔ لا یتکلمون الا من اذن لہ الرحمن (78:38) کوئی نہ بول سکے گا بجز اس کے کہ جس کو خدائے رحمن اجازت دے۔ فمنھم۔ من تبعیضیہ ہے۔ یعنی ان میں سے بعض ۔ من جار۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب الناس۔ کے لئے جو مجموع لہ الناس میں مذکور ہے۔ یعنی اہل محشر۔ مجرور۔ جار مجرور مل کر خبر مقدم شقی۔ مبتدا فمنہم شقی۔ ان میں سے بعض شقی ہوں گے۔ شقی۔ شقاوۃ سے بروزن فعیل صفت مشبہ کا صیغہ ہے۔ اس کی جمع اشقیاء ہے۔ الشقاوۃ بدبختی۔ یہ سعادت کی ضد ہے۔ شقی (سمع) شقوۃ وشقاوۃ وشقاء کے معنی بدبخت ہونے کے ہیں۔ غلبت علینا شقوتنا (23:106) ہم پر ہماری بدبختی غالب ہوگئی۔ یہاں آیۃ ہذا میں شقی سے مراد الذی وجبت لہ النار لاساء تہ جس کی بداعمالیوں کی وجہ سے جہنم اس پر واجب ہوگئی۔ اسی طرح العید الذی وجبت لہ الجنۃ لاحسانہ۔ سعید وہ جس پر اس کے نیک اعمال کے سبب جنت واجب ہوگئی۔ خوش نصیب ۔ خوش بخت۔ سزادار جنت۔
Top