Anwar-ul-Bayan - Al-Israa : 62
قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ
قَالَ كَلَّا : اس نے کہا ہرگز نہیں اِنَّ : بیشک مَعِيَ : میرے ساتھ رَبِّيْ : میرا رب سَيَهْدِيْنِ : وہ جلد مجھے راہ دکھائیگا
(موسی نے) کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے راستہ بتائے گا
(26:62) کلا ہرگز نہیں۔ سیھدین : س حرف ہے۔ فعل مضارع کو مستقبل قریب کے معنی کے لئے مخصوص کردیتا ہے۔ یہدین مضارع واحد مذکر غائب ھدایۃ مصدر (باب ضرب) نون وقایہ یاء متکلم محذوف (کہ اصل میں بھدینی تھا) وہ مجھے ہدایت کردیگا ۔ وہ میری راہنمائی کرے گا وہ مجھے راہ بتادے گا۔ سیھدین وہ مجھے ابھی راہ بتادے گا۔
Top