Anwar-ul-Bayan - Al-Qalam : 36
مَا لَكُمْ١ٙ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَۚ
مَا لَكُمْ : کیا ہے تم کو كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ : کیسے تم فیصلے کرتے ہو
تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ کیسی تجویزیں کرتے ہو ؟
(68:36) مالکم : تم کو کیا ہوا ہے۔ تم کو کیا ہوگیا ہے۔ تم کیسے ہو ؟ اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ وقالوا مال ھذا الرسول یا کل الطعام ویمشی فی الاسواق (65:7) اور کہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے کہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیف تحکمون ۔ کیف حرف استفہام ہے۔ بمعنی کیسے۔ کس طرح، کیونکر تحکمون : مضارع جمع مذکر حاضر۔ حکم (باب نصر) مصدر سے تم حکم کرتے ہو۔ تم فیصلہ کرتے ہو ؟ آیت کا ترجمہ :۔ تم کو کیا ہوگیا ہے کیسے فیصلے کر رہے ہو۔
Top