Anwar-ul-Bayan - Nooh : 15
اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ
اَلَمْ تَرَوْا : کیا تم نے دیکھا نہیں كَيْفَ : کس طرح خَلَقَ اللّٰهُ : پیدا کیا اللہ نے سَبْعَ سَمٰوٰتٍ : سات آسمانوں کو طِبَاقًا : تہ بہ تہ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں
(71:15) الم تروا۔ الف استفہامیہ لم تروا مضارع نفی جحد بلم۔ صیغہ جمع مذکر حاضر کیا تم نے نہیں دیکھا۔ استفہام حقیقی نہیں ہے مجازی بمعنی تعجب ہے۔ کیف حرف استفہام ہے بمعنی کیسے۔ کیونکر، کس طرح۔ طباقا : تہ بہ تہ۔ کئی پرت ہونا۔ اوپر تلے۔ منزل نہ منزل۔ طباقا بوجہ حال ہونے کے منصوب ہے بمعنی ذات طباق تھا۔ ذات کو حذف کرکے طباقا قائم مقام کردیا۔ ترجمہ ہوگا :۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے سات آسمان اوپر تلے کیسے بنائے ہیں۔
Top