Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 18
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ
يَّوْمَ : جس دن يُنْفَخُ : پھونک مار دی جائے گی فِي الصُّوْرِ : صور میں فَتَاْتُوْنَ : تو تم آؤ گے اَفْوَاجًا : فوج در فوج
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آموجود ہو گے
(78:18) یوم ینفخ فی الصور فتاتون افواجا : یہ یوم الفصل سے بدل ہے یا عطف بیان ہے۔ یا میقاتا سے بدل ہے یا کان کی دوسری خبر ہے۔ ینفخ مضارع مجہول واحد مذکر غائب نفخ (باب نصر) مصدر۔ وہ پھونکاجائے گا۔ سانس۔ پھونک، جھونکا ، غرور۔ الصور۔ نرسنگا ۔ سینگ۔ وہ چیز جس کو حضرت اسرافیل (علیہ السلام) خلق کو مارنے اور جلانے کے لئے پھونکیں گے۔ فتاتون افواجا۔تعقیب کا ہے تاتون مضارع جمع مذکر حاضر، اثیان (باب ضرب) مصدر۔ تم آؤ گے۔ افواجا : تاتون کے ضمیر فاعل سے حال ہے، غول کے غول ۔ فوج در فوج ۔ ترجمہ ہوگا :۔ جس دن صور پھونکا جائے گا اور تم جوق در جوق چلے آؤ گے۔
Top