Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ : اور کھول دیا جائے گا آسمان فَكَانَتْ : تو ہوجائے گا اَبْوَابًا : دروازے، دروازے
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہوجائیں گے
(78:19) وفتحت السماء فکانت ابوابا : آسمان کو کھول دیا جائے گا اور وہ دروازے ہی بن جائے گا۔ بطور مبالغہ آسمان کو ابواب قرار دیا۔ ابوابا بوجہ کانت کی خبر کے منصوب ہے۔
Top