Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 102
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ
قُلْ : آپ کہہ دیں نَزَّلَهٗ : اسے اتارا رُوْحُ الْقُدُسِ : روح القدس (جبرئیل مِنْ : سے رَّبِّكَ : تمہارا رب بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ لِيُثَبِّتَ : تاکہ ثابت قدم کرے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے (مومن) وَهُدًى : اور ہدایت وَّبُشْرٰى : اور خوشخبری لِلْمُسْلِمِيْنَ : مسلمانوں کے لیے
اِن سے کہو کہ اِسے تو روح القدس نے ٹھیک ٹھیک میرے رب کی طرف سے بتدریج نازل کیا ہے تاکہ ایمان لانے والوں کے ایمان کو پختہ کرے اور فرماں برداروں کو زندگی کے معاملات میں سیدھی راہ بتائے اور اُنہیں فلاح و سعادت کی خوش خبری دے
[قُلْ : آپ ﷺ کہئے ] [ نَزَّلَهٗ : اتارا اس کو ] [ رُوْحُ الْقُدُسِ : روح القدس یعنی جبرئیل (علیہ السلام) نے ] [ مِنْ رَّبِكَ : آپ ﷺ کے رب (کی طرف) سے ] [ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ ] [ لِيُثَبِتَ : تاکہ وہ جمادے ] [ الَّذِينَ : ان کو جو ] [ اٰمَنُوْا : ایمان لائے ] [ وَهُدًى: اور ہدایت ہوتے ہوئے ] [ وَّبُشْرٰى: اور بشارت ہوتے ہوئے ] [ لِلْمُسْلِمِيْنَ : فرمانبرداری کرنے والوں کے لئے ]
Top