Ashraf-ul-Hawashi - Al-Baqara : 9
یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ وَ مَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَؕ
يُخٰدِعُوْنَ : وہ دھوکہ دیتے ہیں اللّٰهَ : اللہ کو وَ : اور الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَ : اور مَا : نہیں يَخْدَعُوْنَ : وہ دھوکہ دیتے اِلَّآ : مگر اَنْفُسَھُمْ : اپنے نفسوں کو وَ : اور مَا : نہیں يَشْعُرُوْنَ : وہ شعور رکھتے
اور مومنوں سے دغا بازی کرتے ہیں وہ اپنے کو آپ دغادیتے ہیں اور نہیں سمجھتے5
5 یعنی زبان سے اسلام کا اظہار کر کے اور دلوں میں کفر چھپاکر آنحضرت ﷺ اور مسلمانوں کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مسلم معاشرے میں کچھ مراعات سے بہرہ مند ہوں اور ان کے راز بھی معلوم کرتے رہیں میگر یہ لوگ خود فیر یبی میں مبتلا ہیں۔ گو یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں اتی مگر ایک نہ ایک دن ان کے نفاق کی سزا ان کو مل کر رہے گی۔
Top