Anwar-ul-Bayan - Maryam : 29
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا
فَاَشَارَتْ : تو مریم نے اشارہ کیا اِلَيْهِ : اس کی طرف قَالُوْا : وہ بولے كَيْفَ نُكَلِّمُ : کیسے ہم بات کریں مَنْ كَانَ : جو ہے فِي الْمَهْدِ : گہوارہ میں صَبِيًّا : بچہ
تو مریم نے اس لڑکے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے کیونکر بات کریں ؟
(19:29) المھد۔ گہوارہ جو بچے کے لئے تیار کیا جاوے۔ فی المھد گہوارہ میں ہونا کا مطلب ہے۔ شیر خوارگی کا زمانہ ۔ جب بچہ ماں کی گود میں ہوتا ہے۔ المھد والمھاد۔ ہموار اور درست کی ہوئی زمین کو بھی کہتے ہیں۔ قرآن میں ہے۔ الذی جعل لکم الارض مھدا (20:53) وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا۔ اور الم نجعل الارض مھادا (78:6) کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا۔ من کان فی المھد صبیا۔ جو ابھی ماں کی گود میں دودھ پیتا بچہ ہے۔
Top