Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hadid : 22
مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌۚۖ
مَآ اَصَابَ : نہیں پہنچتی مِنْ : سے مُّصِيْبَةٍ : کوئی مصیبت فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ : اور نہ تمہارے نفسوں میں اِلَّا : مگر فِيْ كِتٰبٍ : ایک کتاب میں ہے مِّنْ قَبْلِ : اس سے پہلے اَنْ نَّبْرَاَهَا ۭ : کہ ہم پیدا کریں اس کو اِنَّ ذٰلِكَ : بیشک یہ بات عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر يَسِيْرٌ : بہت آسان ہے
(لوگو) جو آفتیں زمین پر آتی ہیں (مثلاً قحط زلزلہ طوفان وغیرہ) اور جو خودتم بر آتی ہیں (مثلاً دکھ بیماری موت وغیرہ) وہ سب اس آفت کے پیدا کرنے سے4 پہلے ہی لوح محفوظ رکھی ہوئی موجود ہیں بیشک اللہ کے نزدیک یہ سب باتیں لکھ لینا) آسان ہے (کوئی مشکل کام نہیں)5
4 یا زمین اور لم لوگوں کی پیدائش سے پہلے۔ “5 حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا۔ “ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقدیر زمین و آسمان کی پیدائش ہے پچاس ہزا رسال پہلے لکھ دی تھی۔ (ابن کثیر بحو (صحیح مسلم)
Top