Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 139
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ مُتَبَّرٌ : تباہو ہونیوالی مَّا : جو هُمْ : وہ فِيْهِ : اس میں وَبٰطِلٌ : اور باطل مَّا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
بیشک یہ لوگ جس دین پر ہیں وہ تباہ ہونے والا ہے (اللہ تعالیٰ اس کو برباد کریگا) اور جو کام یہ لوگ کر رہے ہیں وہ بھی لغو ہے3
3 یہ بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور اس کا جواب ہے، یعنی اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ دنیا میں گمراہی و بربادی اور آخرت میں عذاب کا باعث ہے۔
Top