Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 140
قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ
قَالَ : اس نے کہا اَغَيْرَ اللّٰهِ : کیا اللہ کے سوا اَبْغِيْكُمْ : تلاش کروں تمہارے لیے اِلٰهًا : کوئی معبود وَّ : حالانکہ هُوَ : اس فَضَّلَكُمْ : فضیلت دی تمہیں عَلَي : پر الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
موسیٰ نے (یہ بھی) کہا کیا میں خدا کے سوا تمہارے لیے اور کوئی معبود ڈھونڈھ نکالوں اور اسی نے تو تم کو سارے جہان پر بزرگی دی ہے4
4 اس آیت میں بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور انکار و توبیخ کے اسلوب میں اس پر اظہار تعجب ہے ( رازی) یعنی الہ (معبود) کوئی ایسی ہستی نہیں ہوسکتی انسان کو جسے جی چاہے بنالے بلکہ معبود تو وہی ہوسکتا ہے جو انسان کی ہر قسم کے انعامات سے نوازتا رہے اور پھر جس ذات ن تم پر انعامات کئے اور تمہیں تمام عالم پر فضیلت بخشی ہے کی ا اب اس کی شکر گزاری یہی ہے کہ اسے چھوڑ کر دوسروں کی پوجا کرنے لگو ؟ یہ شرکزاری نہیں بلکہ عین ناشکر اور نمک حرام ہے
Top