Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 200
وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
وَاِمَّا : اور اگر يَنْزَغَنَّكَ : تجھے ابھارے مِنَ : سے الشَّيْطٰنِ : شیطان نَزْغٌ : کوئی چھیڑ فَاسْتَعِذْ : تو پناہ میں آجا بِاللّٰهِ : اللہ کی اِنَّهٗ : بیشک وہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور اگر شیطان کا وسوسہ تجھ کو ابھار دے (اور کہے کہ نہیں بدلہ لو یا جاہلوں کے منہ لگو) تو اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لو وہ (سب) سنتا جانتا ہے1
1 امر بالمعروف کے سلسلہ میں بعض اوقات انسان غصہ میں بھی آجاتا ہے تو فرمایا غصہ آنے پر اعو ذ بااللہ من الشیطان الرجیم۔ پڑھ لیا کرو۔ ابن زید ؓ کہتے ہیں کہ جب اوپر کی آیت خذالعفو نازل ہوئی تو آنحضرت ﷺ نے عرض کی کیف باالغضب یارب کہ اے پروردگار غصہ کو کیا کروں ؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ( ابن جریر۔ کبیر )
Top