Tafseer-e-Baghwi - Al-Anbiyaa : 70
وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ
وَاَرَادُوْا : اور انہوں نے ارادہ کیا بِهٖ : اس کے ساتھ كَيْدًا : فریب فَجَعَلْنٰهُمُ : تو ہم نے انہیں کردیا الْاَخْسَرِيْنَ : بہت خسارہ پانیوالے (زیاں کار)
ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا، مگر ہم نے انہی کو نقصان میں ڈال دیا
70۔ وارادو بہ کیدا فجعلناھم الاخسرین، بعض نے کہا کہ اس کا معنی یہ ہے کہ ان کی کوشش خسارے میں پڑگئی اور جو کچھ انہوں نے خرچ کیا اس کا کچھ حاصل نہ ہوا اور بعض نے کہا کہ اللہ نے مچھروں کی فوج بھیج دی جو اس پر اور اس کے گھروالوں پر عذاب بن گئی جس نے ان کے گوشت کھالیے اور ان کا خون چوس لیا اور ان مچھروں میں سے ایک مچھر اس کے دماغ میں گھس گیا جو اس کی ہلاکت کا سبب بنا۔
Top