Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 152
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ حَتّٰۤى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ وَ عَصَیْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ١ؕ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرِیْدُ الْاٰخِرَةَ١ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِیَبْتَلِیَكُمْ١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ
وَ : اور لَقَدْ صَدَقَكُمُ : البتہ سچا کردیا تم سے اللّٰهُ : اللہ وَعْدَهٗٓ : اپنا وعدہ اِذْ : جب تَحُسُّوْنَھُمْ : تم قتل کرنے لگے انہیں بِاِذْنِھٖ : اس کے حکم سے حَتّٰى : یہانتک کہ اِذَا : جب فَشِلْتُمْ : تم نے بزدلی کی وَ تَنَازَعْتُمْ : اور جھگڑا کیا فِي الْاَمْرِ : کام میں وَعَصَيْتُمْ : اور تم نے نافرمانی کی مِّنْ بَعْدِ : اس کے بعد مَآ اَرٰىكُمْ : جب تمہیں دکھایا مَّا : جو تُحِبُّوْنَ : تم چاہتے تھے مِنْكُمْ : تم سے مَّنْ يُّرِيْدُ : جو چاہتا تھا الدُّنْيَا : دنیا وَمِنْكُمْ : اور تم سے مَّنْ يُّرِيْدُ : جو چاہتا تھا الْاٰخِرَةَ : آخرت ثُمَّ : پھر صَرَفَكُمْ : تمہیں پھیر دیا عَنْھُمْ : ان سے لِيَبْتَلِيَكُمْ : تاکہ تمہیں آزمائے وَلَقَدْ : اور تحقیق عَفَا : معاف کیا عَنْكُمْ : تم سے (تمہیں) وَاللّٰهُ : اور اللہ ذُوْ فَضْلٍ : فضل کرنے والا عَلَي : پر الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع)
اور (دیکھو، یہ واقعہ ہے کہ) اللہ نے اپنا وعدہء (نصرت) سچ کر دکھایا جب کہ تم اس کے حکم سے دشمنوں کو تہ تیغ کر رہے تھے یہاں تک کہ جب ہم نے تمہیں وہ چیز دکھا دی جس کے تم تمنائی تھے تو تم کمزور پڑگئے اور (رسول کے) حکم کے بارے میں آپس میں جھگڑا کیا اور (اس کی) نافرمانی کی، بعض تم میں وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اور بعض تم میں ایسے تھے جو آخرت چاہتے تھے۔ تب اللہ نے کافروں کے مقابلے میں تمہیں پسپا کردیا تاکہ تمہاری (پوری) آزمائش کرے (پھر بھی) اللہ نے تمہیں معاف کردیا۔ بلاشبہ وہ مومنوں کے حق میں بڑا ہی فضل والا ہے۔
[53] جنگ احد میں رسول اکرم ﷺ نے ایک خاص گھاٹی پر جو نقشہ جنگ میں بڑی اہمیت رکھتی تھی پچاس تیر اندازوں کا ایک دستہ متعین کردیا تھا اور انہیں حکم دیا تھا کہ اس مورچے سے کسی حال میں نہ ہلیں۔ لیکن جب مسلمانوں کے جرأت مندانہ مقابلے نے دشمن کے پاؤں اکھاڑ دیئے تو یہ دستہ مال غنیمت لوٹنے کی طمع میں بےقابو ہوگیا اور بجز دس آدمیوں کے مورچہ چھوڑ کر لوٹ مار شروع کردی۔ دشمنوں نے جب یہ حال دیکھا تو اس گھاٹی کی طرف سے ہلہ بول دیا اور دیکھتے دیکھتے جنگ کا پانسہ پلٹ گیا اور فتح شکست میں بدل گئی۔
Top