Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 48
وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ
وَيُعَلِّمُهُ : اور وہ سکھائے گا اس کو الْكِتٰبَ : کتاب وَالْحِكْمَةَ : اور دانائی وَالتَّوْرٰىةَ : اور توریت وَالْاِنْجِيْلَ : اور انجیل
اور وہ انہیں لکھا (پڑھنا) اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائے گا
(تفسیر) 48۔: (آیت)” ویعلمہ “ قراء اہل مدینہ ، عاصم (رح) ، یعقوب (رح) ، نے یاء کے ساتھ پڑھا ہے اور باقی قراء نے ان کے ساتھ پڑھا ہے ۔ جیسا کہ اللہ کا فرمان (آیت)” ذلک من انباء الغیب نوحیہ الیک “۔ (الکتاب) کتاب سے مراد تحریر اور خط ہے ” والحکمۃ “ سے مراد علم اور سمجھ ہے ، (آیت)” والتوراۃ والانجیل “ سکھلایا اللہ نے تورات اور انجیل کو۔
Top