بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - Al-Anfaal : 1
وَ رَدَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِغَیْظِهِمْ لَمْ یَنَالُوْا خَیْرًا١ؕ وَ كَفَى اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ الْقِتَالَ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ قَوِیًّا عَزِیْزًاۚ
وَرَدَّ : اور لوٹا دیا اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا (کافر) بِغَيْظِهِمْ : ان کے غصے میں بھرے ہوئے لَمْ يَنَالُوْا : انہوں نے نہ پائی خَيْرًا ۭ : کوئی بھلائی وَكَفَى : اور کافی ہے اللّٰهُ : اللہ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع) الْقِتَالَ ۭ : جنگ وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ قَوِيًّا : توانا عَزِيْزًا : غالب
اور جو کافر تھے ان کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کرسکے اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے
25، ورد اللہ الذین کفروا، اس سے مراد قریش اور غطفان ہیں ۔ ، بغیظھم ، جوان لوگوں کا ارادہ تھا وہ پورا نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ اپنے سینوں میں غصے سے بھرے ہوئے واپس لوٹ آئے۔ ، لم ینا لو اخیرا، ان میں کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔ ، وکفی اللہ المؤمنین القتال ، فرشتے اور ہوا، وکان اللہ قویا عزیزا، اس کی بادشاہت قوی ہے اور نافرمانوں سے انتقام لینے میں غالب ہے۔
Top