Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 27
وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠   ۧ
وَاَوْرَثَكُمْ : اور تمہیں وارث بنادیا اَرْضَهُمْ : ان کی زمین وَدِيَارَهُمْ : اور ان کے گھر (جمع) وَاَمْوَالَهُمْ : اور ان کے مال (جمع) وَاَرْضًا : اور وہ زمین لَّمْ تَطَئُوْهَا ۭ : تم نے وہاں قدم نہیں رکھا وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرًا : قدرت رکھنے والا
اور انکی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنادیا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تفسیر 27۔ واورثکم ارضھم ودیار ھم واموالھم وارضالم تطؤھا، ابن زید اور مقاتل کا بیان ہے کہ اس سے مراد خبیر ہے ۔ قتادہ کا قول ہے کہ ہم اس بارے میں باتیں کرتے تھے کہ یہ مکہ ہے۔ حسن کا قول ہے کہ اس سے مراد فارس وروم ہے۔ عکرمہ کا قول ہے ہر وہ زمین جو قیامت کے دن کھولی جائے گی۔ ، وکان اللہ علی کل شیء قدیرا،
Top