Tafseer-e-Baghwi - At-Tur : 16
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اِصْلَوْهَا : جھلسو اس میں فَاصْبِرُوْٓا : پس صبر کرو اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ : یا نہ تم صبر کرو سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۭ : برابر ہے تم پر اِنَّمَا تُجْزَوْنَ : بیشک تم بدلہ دیئے جاتے ہو مَا كُنْتُمْ : جو تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
15 ۔” افسحر ھذا “ کیونکہ وہ محمد ﷺ کی نسبت سحر کی طرف کرتے تھے اور یہ کہ محمد ﷺ آنکھوں جادو کے ساتھ ڈھانپ دیتے ہیں تو ان کو ڈانٹا گیا اور ان کو کہا گیا ” افسحر ھذا ام انتم لا تبصرون “۔
Top