Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 121
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
قَالُوْٓا : وہ بولے اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِرَبِّ : رب پر الْعٰلَمِيْنَ : تمام جہان (جمع)
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان آئے
121-122 (قالوا امنا برب العلمین) فرعون کہنے لگا مجھے مراد لے رہے ہیں تو انہوںں نے کہا (رب موسیٰ و ھرون) مقاتل (رح) فرماتے ہیں کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے ان جادوگروں کے سردار کو کہا تھا کہ اگر میں غالب آگیا تو کیا تم مجھ پر ایمان لے آئو گے ؟ تو اس نے کہا میں ایسا جادو لایا ہوں کہ کوئی جادو اس پر غالب نہیں ہوسکتا اور اگر آپ (علیہ السلام) مجھ پر غالب ہوگئے تو میں آپ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئوں گا حالانکہ اس وقت فرعون بھی دیکھ رہا تھا پھر بھی اس نے یہ کہہ دیا۔
Top