Tafseer-e-Baghwi - An-Naba : 36
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ
جَزَآءً : بدلہ ہے مِّنْ رَّبِّكَ : تیرے رب کی طرف سے عَطَآءً : بدلہ/ بخشش حِسَابًا : بےحساب/ کفایت کرنے والی
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
35 ۔” لا یسمعون فیھا لغوا “ باطل کلام۔ ” ولا کذابا “ تکذیب۔ وہ ایک دوسرے کی تکذیب نہ کریں گے اور کسائی (رح) نے ” کذابا “ تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے۔ ” کاذبۃ “ کا مصدر اور کہا گیا ہے وہ کذب (جھوٹ) ہے اور کہا گیا ہے وہ تکذیب کے معنی میں مشدد کی طرح۔
Top