Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaashiya : 13
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ
فِيْهَا سُرُرٌ : اس میں تخت مَّرْفُوْعَةٌ : اونچے اونچے
وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
13 ۔ فیھا سرر مرفوعۃ “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں اس کے تختے سونے کے ہوں گے زمرد، موتیوں اور یاقوت سے مزین کیے گئے ہوں گے، بلندہوں گے جب تک اس کے اہل نہ آئیں گے۔ پس جب وہ ان پر بیٹھنے کا ارادہ کریں گے تو وہ نیچے آجائیں گے حتیٰ کہ وہ اس پر بیٹھ جائیں گے تو وہ اپنی جگہوں پر بلند ہوجائیں گے۔
Top