Tafseer-e-Baghwi - At-Tawba : 16
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لَا رَسُوْلِهٖ وَ لَا الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیْجَةً١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠   ۧ
اَمْ حَسِبْتُمْ : کیا تم گمان کرتے ہو اَنْ : کہ تُتْرَكُوْا : تم چھوڑ دئیے جاؤگے وَلَمَّا : اور ابھی نہیں يَعْلَمِ اللّٰهُ : معلوم کیا اللہ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو جٰهَدُوْا : انہوں نے جہاد کیا مِنْكُمْ : تم میں سے وَلَمْ يَتَّخِذُوْا : اور انہوں نے نہیں بنایا مِنْ دُوْنِ : سوا اللّٰهِ : اللہ وَ : اور لَا رَسُوْلِهٖ : نہ اس کا رسول وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَ : اور نہ مومن (جمع) وَلِيْجَةً : راز دار وَاللّٰهُ : اور اللہ خَبِيْرٌ : باخبر بِمَا تَعْمَلُوْنَ : اس سے جو تم کرتے ہو
کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ (بےآزمائش) چھوڑ دیے جاؤ گے ؟ اور ابھی تو خدا نے ایسے لوگوں کو متمیز کیا ہی نہیں جنہوں نے تم سے جہاد کئے اور خدا اور اس کے رسول ﷺ اور مومنوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا۔ اور خدا تمہارے (سب) کاموں سے واقف ہے۔
16” ام حسبتم ان تترکوا “ بعض نے کہا یہ خطاب منافقین کو ہے اور بعض نے کہا ان مئومنین کو خطاب ہے جن پر قتال بھاری تھا تو فرمایا کہ کیا تمہارا خیال ہے کہ تم کو چھوڑ دیا جائے گا اور جہاد کا حکم دے کر تمہارا امتحان نہیں لیا جائے گا تاکہ جھوٹا سچے سے ظاہر ہوجائے۔” ولما یعلم اللہ الذین جھدوا منکم ولم یتخذوا من دون اللہ ولا رسولہ ولا المومنین ولیجۃ “ اندرونی دوست کہ ان کو اپنے راز بیان کریں۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں کہ ” ولیجۃ “ بمعنی خیانت ہے۔ ضحاک (رح) فرماتے ہیں دھوکہ اور عطاء (رح) فرماتے ہیں اولیاء اور ابو عبیدہ (رح) فرماتے ہیں ہر وہ چیز جس کو تو دوسری چیز میں داخل کر دے اور وہ اس میں سے نہ ہو تو یہ ولیجہ ہے اور آدمی کسی قوم کے ساتھ ہوتا ہے لیکن ان میں سے نہیں ہوتا۔ اس کو ” ولیجۃ الرجل “ کہا جاتا ہے جو اس کے اندرونی معاملات کے ساتھ خاص ہو۔ دوسرے لوگوں کے علاوہ اس کو کہا جاتا ہے ” ھو ولیجتی “ واحد اور جمع کے لئے ” وھم و لیجتی “ ” واللہ خبیر بما تعملون “
Top