Bayan-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 119
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ
فَاَنْجَيْنٰهُ : تو ہم نے نجات دی اسے وَمَنْ : اور جو مَّعَهٗ : اس کے ساتھ فِي الْفُلْكِ : کشتی میں الْمَشْحُوْنِ : بھری ہوئی
تو ہم نے نجات دے دی اس کو بھی اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ تھے ایک بھری کشتی میں
آیت 119 فَاَنْجَیْنٰہُ وَمَنْ مَّعَہٗ فِی الْْفُلْکِ الْمَشْحُوْنِ ” یہ کشتی پوری طرح بھری ہوئی تھی کیونکہ اس میں انسانوں مؤمنین کے علاوہ ہر قسم کے حیوانات کے ایک ایک جوڑے کو بھی سوار کرلیا گیا تھا تاکہ ان کی نسل کو محفوظ رکھا جاسکے۔
Top