Dure-Mansoor - Hud : 117
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے رَبُّكَ : تیرا رب لِيُهْلِكَ : کہ ہلاک کردے الْقُرٰي : بستیاں بِظُلْمٍ : ظلم سے وَّاَهْلُهَا : جبکہ وہاں کے لوگ مُصْلِحُوْنَ : نیکو کار
اور آپ کا رب ایسا نہیں ہے، جو بستیوں کو بطور ظلم کے ہلاک فرما دے حالانکہ ان کے رہنے والے اصلاح کرنے والے ہوں
1:۔ الطبرانی وابو الشیخ وابن مردویہ والدیلمی رحمہم اللہ نے جریر ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آپ سے اس آیت (آیت ) ’ ’ وما کان ربک لیھلک القری بظلم اھلھا مصلحون (117) “ کی تفسیر کے بارے میں پوچھا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس کے رہنے والے ایک دوسرے سے انصاف کرتے ہیں۔
Top