Dure-Mansoor - Al-Fath : 4
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ١ؕ وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۙ
هُوَ الَّذِيْٓ : وہی وہ جس نے اَنْزَلَ : اتاری السَّكِيْنَةَ : سکینہ (تسلی) فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں لِيَزْدَادُوْٓا : تاکہ وہ بڑھائے اِيْمَانًا : ایمان مَّعَ : ساتھ اِيْمَانِهِمْ ۭ : ان کے ایمان کے وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے جُنُوْدُ : لشکر (جمع) السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین وَكَانَ اللّٰهُ : اور ہے اللہ عَلِيْمًا : جاننے و الا حَكِيْمًا : حکمت والا
اللہ وہی ہے جس نے مومینن کے دلوں میں سکون نازل فرمایا تاکہ ایمان کے ساتھ ان کا ایمان اور زیادہ ہوجائے اور اللہ ہی کے لئے ہیں لشکر آسمانوں کے اور زمین کے اور اللہ علیم ہے حکیم ہے
1:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) والطبرانی (رح) وابن مردویہ (رح) و بیہقی (رح) نے دلائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” ھوالذی انزل السکینۃ فی قلوب المؤمنین “ (وہ خدا وہی تو ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں تحمل پیدا کیا میں ” السکینۃ “ سے مراد ہے رحمت (آیت ) ” لیزدادو ایمانا مع ایمانہم “ (تاکہ ان کے پہلے ایمان کے ساتھ ان کا ایمان اور زیادہ ہوجائے) یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو لا الہ الا اللہ کی شہادت کے ساتھ بھیجا جب ایمان والوں نے اس کی تصدیق کی تو اس نے ان کے لئے نماز زیادہ کردی جب انہوں نے اس کی تصدیق کی تو ان کے لئے روزے زیادہ کردیئے جب انہوں نے اس کی تصدیق کی تو ان کے لئے حج زیادہ کردیا۔ جب انہوں نے اس کی تصدیق کی تو ان کے لئے جہاد زیادہ کردیا پھر ان کے لئے ان کا دین مکمل کردیا۔ اور فرمایا (آیت ) ” الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام “ (آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور میں نے تمہارے لئے دین اسلام کو پسند کرلیا۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ آسمان اور زمین والوں کو ایمان والوں کو مضبوط کردیا اور (آیت ) ” لا الہ الا اللہ “ کی شہادت کی تصدیق اور تکمیل کردی۔ 2:۔ ابن مردویہ (رح) نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” لیزدادو ایمانا مع ایمانہم “ (تاکہ زیادہ ہوجائے ایمان ان کے پہلے ایمان کے ساتھ) یعنی اپنی پہلی تصدیق کے ساتھ تصدیق میں اور زیادہ ہوجائیں۔
Top