Dure-Mansoor - An-Najm : 5
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ
عَلَّمَهٗ : سکھایا اس کو شَدِيْدُ الْقُوٰى : زبردست قوت والے نے
اس کو سکھایا ہے بڑے طاقت والے نے
1:۔ ابن جریر (رح) نے ابن ابی حاتم (رح) نے ربیع (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' علمہ شدید القوی '' (ان کو بڑے طاقتور فرشتے نے تعلیم دی) یعنی جبرائیل (علیہ السلام) نے۔ 2:۔ عبد بن حمید (رح) ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' علمہ شدید القوی '' سے مراد ہے جبرائیل (علیہ السلام) (آیت ) '' ذومرۃ '' (جو پیدائش طور پر طاقتور ہے) یعنی جو طویل الخلقت اور خوبصورت ہے۔ 3:۔ الفریابی وعبد بن حمید (رح) ابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' علمہ شدید القوی '' سے مراد ہے کہ ان کو سکھایا یاقوت و طاقت والے جبرائیل (علیہ السلام) نے۔
Top