Dure-Mansoor - Al-Qalam : 25
وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ
وَّغَدَوْا : اور وہ صبح سویرے گئے عَلٰي حَرْدٍ : اوپر بخیلی کے۔ بخل کرتے ہوئے قٰدِرِيْنَ : جیسا کہ قدرت رکھنے والے ہوں
اور وہ اپنے کو اس کے نہ دینے پر قادر سمجھ کر چلے
60۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت علی حرد قدرین اور وہ پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے۔ اپنے آپ کو صاحب قدرت سمجھتے ہوئے۔ 61۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وغدوا علی حرد قدرین۔ یعنی وہ صبح سویرے چلے کہ اپنے کام پر وہ قادر ہوچکے تھے۔ اور انہوں نے ذاتی طور پر اس بات پر اتفاق یا کہ ان پر کوئی مسکین داخل نہیں ہو۔ 62۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے عکرمہ (رح) سے آیت وغدوا علی حرد کے بارے میں روایت کیا کہ وہ غصہ میں تھے۔ 63۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت وغدوا علی حرد یعنی مساکین کے آنے سپہلے باغ کو توڑ لیا جائے اس لیے صبح سویرے چل پڑے۔
Top