Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 97
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ
اَفَاَمِنَ : کیا بےخوف ہیں اَهْلُ الْقُرٰٓي : بستیوں والے اَنْ : کہ يَّاْتِيَهُمْ : ان پر آئے بَاْسُنَا : ہمارا عذاب بَيَاتًا : راتوں رات وَّهُمْ : اور وہ نَآئِمُوْنَ : سوئے ہوئے ہوں
کیا بستیوں کے رہنے والے اس سے بےخوف ہیں کہ ہمارا عذاب ان کے پاس رات کے وقت اس حال میں آجائے کہ وہ سو رہے ہیں
(1) امام ابو الشیخ نے ابو نضر (رح) سے روایت کیا کہ مستحب ہے کہ جب آدمی اس آیت ” افامن اہل القری ان تاتیہم باسنا بیاتا وہم نائمون “ کو پڑھے تو اپنی آواز کو اونچا کرے۔ (2) امام ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (بلا ضرورت) مرغی اور کتے کو نہ رکھو ورنہ بستی والوں میں سے ہوجاؤ گے۔ اور (یہ آیت) پڑھی لفظ آیت ” افامن اہل القری ان تاتیہم بأسنا بیاتا “۔
Top