Dure-Mansoor - At-Tawba : 46
وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّ لٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ
وَلَوْ : اور اگر اَرَادُوا : وہ ارادہ کرتے الْخُرُوْجَ : نکلنے کا لَاَعَدُّوْا : ضرور تیار کرتے لَهٗ : اس کے لیے عُدَّةً : کچھ سامان وَّلٰكِنْ : اور لیکن كَرِهَ : ناپسند کیا اللّٰهُ : اللہ انْۢبِعَاثَهُمْ : ان کا اٹھنا فَثَبَّطَهُمْ : سو ان کو روک دیا وَقِيْلَ : اور کہا گیا اقْعُدُوْا : بیٹھ جاؤ مَعَ : ساتھ الْقٰعِدِيْنَ : بیٹھنے والے
اور اگر وہ لوگ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اس کے لئے ضرور تیاری کرتے لیکن اللہ نے ان کے جانے کو پسند نہیں فرمایا سو ان کو روک دیا اور کہا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
1:۔ ابن ابی حاتم وابو الشیخ نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولکن کرہ اللہ انبعاثہم “ یعنی ان کے نکلنے کو (اللہ تعالیٰ نے ناپسند فرمایا) 2:۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” انبعاثہم “ یعنی اللہ تعالیٰ ان کو روک لیا۔ 3:۔ ابن ابی حاتم وابوالشیخ نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” لوخرجوا فیکم ما زادوکم الا خبالا “ یعنی غزوہ تبوک میں جو منافق تھے ان کا ذکر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں اپنے نبی کریم ﷺ اور ایمان والوں سے سوال فرمایا اور فرمایا کون سی چیز تم کو غمگین کررہی ہے۔ (آیت) ” لوخرجوا فیکم ما زادوکم الاخبالا “ یعنی تمہارے لئے وہ لوگ (اگر) جمع ہونے اور عملاشریک ہوئے اور ایسا کام کرے جس سے تمہاری رسوائی ہوئی۔ 4:۔ عبدالرزاق وابن ابی حاتم وابن منذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ولا اوضوا خللکم “ یعنی تمہارے چھوڑ دیئے اور وہ بھاگ جاتے ” (آیت) ” یبغونکم الفتنۃ “ یعنی عبداللہ بن نبیل، عبداللہ بن ابی ابن سلول رفاعہ بن تابوت، اوس بن قنطی سے تمہارے معاملے میں ٹال مٹول کرتے رہے (آیت) ” وفیکم سمعون لہم “ اس میں منافقین کے علاوہ دوسرے لوگ مراد ہیں جو ان منافقین کی طرح باتیں کرنے والے ہیں اور وہ منافقین کے جاسوس ہیں۔ 6:۔ ابن ابی حاتم نے زید بن اسلم (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وفیکم سمعون لہم “ سے مراد ہیں کہ تم میں ان تک باتیں پہنچانے والا موجود ہے۔ 7:۔ ابن اسحاق وابن منذر نے حسن بصری (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ بن ابی عبداللہ بن نبیل، رفاعہ بن زید بن تابوت منافقین کے بڑے لوگوں میں سے تھے اور یہ ان لوگوں میں موجود تھے جو اسلام کو فریب دیتے تھے اور اسلام والوں کو بھی اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ (آیت) لقد ابتغوا الفتنۃ من قبل وقلبوالک الامور “
Top