Dure-Mansoor - Ash-Sharh : 2
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ
وَوَضَعْنَا : اور ہم نے اتاردیا عَنْكَ : آپ سے وِزْرَكَ : آپ کا بوجھ
اور ہم نے آپ پر سے آپ کا وہ بوجھ اتار دیا
6۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ووضعنا عنک وزرک یعنی آپ کے گناہ کو دور کردیا آیت الذی انقض ظہرک۔ جس نے آپ کی کمر جھکادی تھی۔ یعنی جو بھاری بوجھ تھا۔ 7۔ ابن ابی حاتم نے شریح بن عبید الحضرمی (رح) سے آیت ووضعنا عنک وزرک کے بارے میں روایت کیا کہ ہم نے آپ کے لیے آپ کے گناہوں کو بخش دیا۔ رسول اللہ ﷺ کا تذکرہ ہر جگہ ہوتا ہے 8۔ ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ ؓ کی قراءت میں یوں ہے آیت وحللنا عنک وقرک اور ہم نے اتاردیا آپ سے آپ کے بھاری بوجھ کو۔
Top