Fi-Zilal-al-Quran - Ar-Rahmaan : 44
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا : گردش کریں گے اس کے درمیان وَبَيْنَ : اور درمیان حَمِيْمٍ : کھولتے پانی کے اٰنٍ : جو سخت گرم ہوگا۔ شدید گرم ہوگا
اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے۔
یطوفون ................ حمیم ان (55:44) ” اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے۔ “ اب یہ مجرم جہنم اور انتہائی کھولتے گرم پانی کے درمیان گردش کررہے ہیں دیکھ لو ان کو۔
Top