Tafheem-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 44
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَ بَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍۚ
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَهَا : گردش کریں گے اس کے درمیان وَبَيْنَ : اور درمیان حَمِيْمٍ : کھولتے پانی کے اٰنٍ : جو سخت گرم ہوگا۔ شدید گرم ہوگا
اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان  وہ گردش کرتے رہیں گے۔ 38
سورة الرَّحْمٰن 38 یعنی جہنم میں بار بار پیاس کے مارے ان کا برا حال ہوگا، بھاگ بھاگ کر پانی کے چشموں کی طرف جائیں گے، مگر وہاں کھولتا ہوا پانی ملے گا جس کے پینے سے کوئی پیاس نہ بجھے گی۔ اس طرح جہنم اور ان چشموں کے درمیان گردش کرنے ہی میں ان کی عمریں بیت جائیں گی۔
Top