Tafseer-e-Jalalain - An-Najm : 50
وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ
وَاَنَّهٗٓ : اور بیشک وہی ہے اَهْلَكَ : جس نے ہلاک کیا عَادَۨا الْاُوْلٰى : عاد اولیٰ کو
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا
وانہ اھلک عادن الاولی و ثمو فما ابقی ” عاد اولی “ سے مراد قدیم قوم عاد ہے جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے قوم عاد دنیا کی قوی ترین اور سخت ترین قوم تھی ان کے دو بقے یکے بعد دیگرے عاد اولیٰ اور عاد اخریٰ کے نام سے موسم ہیں یہ قوم جب حضرت ہود (علیہ السلام) کو جھٹلانے کی پاداش میں طوفان کے عذاب کے ذریعہ ہلاک کردی گئی، قوم نوح کے بعد ہلاک ہونے والی یہ پہلی قوم ہے اسی کو عاد اولیٰ کہتے ہیں، صرف وہ لوگ بچے تھے جو حضرت ہود (علیہ السلام) پر ایمان لائے تھے ان کی نسل کا عاد اخریٰ یا عادثانیہ کہتے ہی، عاد اخریٰ حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم تھی، ان لوگوں نے بھی جب حضرت صالح (علیہ السلام) کی نافرمانی کی تو ان کو سخت آواز کے عذاب سے ہلاک کردیا گیا۔
Top