Tafseer-e-Jalalain - Al-Qalam : 8
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ
فَلَا : پس نہ تُطِعِ : تم اطاعت کرو الْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والوں کی
تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا۔
فلا تطع المکذبین یعنی آپ ﷺ ان جھٹلانے والوں کی بات نہ مانیں، یہ تو یوں چاہتے ہیں کہ آپ ﷺ تبلیغ احکام میں کچھ نرم پڑجائیں، تو یہ بھی نرم پڑجائیں کہ آپ ﷺ پر طعن وتشنیع اور ایذا رسانی ترک کردیں۔ (قرطبی) مسئلہ : اس آیت سے معلوم ہوا کہ کفار و فجار کے ساتھ یہ سودا کرلینا کہ ہم تمہیں کچھ نہیں کہتے تم بھی ہمیں کچھ نہ کہو، یہ مداہنت فی الدین اور حرام ہے (معارف، مظہری) یعنی بلاکسی اضطراب اور مجبوری کے ایسا معاہدہ جائز نہیں۔
Top