Tafseer-e-Majidi - Al-Qalam : 8
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ
قَالُوْا : انہوں نے کہا سُبْحَا نَکَ : آپ پاک ہیں لَا عِلْمَ لَنَا : ہمیں کوئی علم نہیں اِلَّا : مگر مَا : جو عَلَّمْتَنَا : آپ نے ہمیں سکھادیا اِنَّکَ اَنْتَ : بیشک آپ الْعَلِیْمُ : جاننے والے الْحَكِیْمُ : حکمت والے
تو آپ تکذیب کرنے والوں کا کہنا نہ مانئے یہ لوگ تو یہی چاہتے ہیں کہ آپ ڈھیلے پڑجائیں تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں،7۔
7۔ یعنی ان کی تو عین تمنا ہی یہ ہے کہ آپ اپنے فرائض تبلیغ میں ڈھیلے پڑجائیں تو یہ بھی اپنی شدت مخالفت وعناد میں ڈھیلے پڑیں۔ لیکن آپ ﷺ ان کے کہے میں ہرگز نہ آئیے گا، جیسا کہ اب تک بھی نہیں آئے ہیں۔ کہاں آپ سر تاسر حق پر اور کہاں وہ سرتاسر باطل پر !
Top