Jawahir-ul-Quran - Al-Baqara : 271
لَوْ كَانَ هٰۤؤُلَآءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوْهَا١ؕ وَ كُلٌّ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
لَوْ كَانَ : اگر ہوتے هٰٓؤُلَآءِ : یہ اٰلِهَةً : معبود مَّا وَرَدُوْهَا : اس میں داخل نہ ہوتے وَكُلٌّ : اور سب فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : سدا رہیں گے
اگر ہوتے یہ بت معبود72 تو نہ پہنچتے اس پر اور سارے اس میں سدا پڑے رہیں گے
72:۔ ” لَوْ کَانَ ھٰؤُلَاءِ الخ “ اگر یہ معبود اور کارساز ہوتے جیسا کہ مشرکین کا خیال ہے تو آگ میں ہرگز داخل نہ ہوتے حالانکہ وہ جہنم میں داخل کیے جائیں گے اور پھر اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ ” زَفِیْر “ رونے چلانے کی آواز جس میں سینے کی خرخراہٹ بھی شامل ہوگی۔ انین وبکاء عویل (مدارک ج 3 ص 69) ۔
Top