Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 96
اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ
اِدْفَعْ : دفع کرو بِالَّتِيْ : اس سے جو هِىَ : وہ اَحْسَنُ : سب سے اچھی بھلائی السَّيِّئَةَ : برائی نَحْنُ : ہم اَعْلَمُ : خوب جانتے ہیں بِمَا : اس کو جو يَصِفُوْنَ : وہ بیان کرتے ہیں
بری بات کے جواب میں وہ کہہ73 جو بہتر ہے ہم خوب جانتے ہیں جو یہ بتاتے ہیں
ٖ 73:۔ ” ادفع بالتی الخ “ یہ طریق تبلیغ کی تعلیم فرمایا مشرکین اگرچہ سخت لہجہ اور درشت کلامی سے آپ کی دعوت کو رد کرتے ہیں اور آپ کی دعوت کو اساطیر الاولین (اگلے لوگوں کی جھوٹی کہانیاں) کہتے ہیں لیکن پھر بھی آپ نرم کلامی اور حسن اخلاق سے ان کی باتوں کا جواب دیں لیکن مسئلہ خوب کھول کر اور دلائل کے ساتھ بیان کریں۔ ” نحن اعلم بما یصفون “ باقی جو کچھ وہ کہتے ہیں ہمیں وہ سب کچھ معلوم ہے اس کی ان کو پوری پوری سزا ملے گی۔
Top