Jawahir-ul-Quran - An-Naml : 106
وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ
وَاِنَّكَ : اور بیشک تم لَتُلَقَّى : دیا جاتا ہے الْقُرْاٰنَ : قرآن مِنْ لَّدُنْ : نزدیک جانب) حَكِيْمٍ : حکمت والا عَلِيْمٍ : علم والا
اور تجھ کو تو قرآن پہنچتا ہے5 ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے
5:۔ یہ ترغیب الی القران ہے۔ یہ قرآن ایک عظیم الشان کتاب ہے جو حکیم وعلیم خدا نے اپنے پیغمبر پر نازل فرمائی اس لیے اس کو ضرور ماننا اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔ اس میں آنحضرت ﷺ کے لیے تسلی بھی ہے۔ سورت کے آخر میں بھی دو بار تسلی کا ذکر ہے ” ولا تحزن علیہم الخ “ اور فتوکل علی اللہ الخ “ (رکوع 6) یعنی یہ رفیع المنزلت کتاب اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل فرمائی ہے، آپ اللہ کے سچے رسول ہیں۔ اگر معاندین نہیں مانتے تو آپ غم نہ کریں اور اللہ پر بھروسہ کر کے اس کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہیں۔ آپ کی دعوت سراپا حق ہے اور آخر کار فتح و کامرانی آپ ہی کو نصیب ہوگی۔
Top