Jawahir-ul-Quran - Al-Hadid : 26
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ   ۧ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق اَرْسَلْنَا نُوْحًا : بھیجا ہم نے نوح کو وَّاِبْرٰهِيْمَ : اور ابراہیم کو وَجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَا : ان دونوں کی اولاد میں النُّبُوَّةَ : نبوت کو وَالْكِتٰبَ : اور کتاب کو فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚ : تو بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور بہت سے ان میں سے فٰسِقُوْنَ : فاسق ہیں
اور ہم نے بھیجا28 نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی ان میں راہ پر ہے اور بہت ان میں نافرمان ہیں
28:۔ ” ولقد ارسلنا نوح “ یہ گذشتہ آیت میں اجمال کی تفصیل ہے ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہما السلام) کو رسالت سے سرفراز فرمایا اور پھر ان کی اولاد میں بھی رسالت و نبوت اور وحی کا سلسلہ جاری کردیا اور ان کی اولاد میں ہزاروں پیغمبر مبعوث کیے لیکن اس کے باوجود ان کی ساری اولاد ہدایت پر قائم نہ رہی۔ ان میں سے کچھ تو انبیاء (علیہم السلام) کی تعلیمات کے مطابق ہدایت اور توحید پر قائم رہے مگر اکثر صراط مستقیم سے بھٹک کر کفر و شرک اور گمراہی میں مبتلا ہوگئے۔ ای خارجون عن الصراط المستقیم (روح) ۔
Top